اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)ایان علی سےمیرا کوئی تعلق نہیں، سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پہلی مرتبہ ایان علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تمام افواہوں کو بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران جب آصف علی زرداری سے سوال پوچھا گیا کہ افواہیں گرم ہیں کہ آپ کا تعلق ایان علی سے ہے اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کے باوجود ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے اس
بارے میں آپ کیا کہتے ہیں تو سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دراصل ایان علی کا کیس پیپلزپارٹی کے ایک اہم رہنما لطیف کھوسہ جو کہ ایک وکیل بھی ہیں انہوں نے لے لیا جس کی وجہ سے مخالفین کو موقع ملا اور انہوں نے ایان علی کو میرے ساتھ منسلک کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت غلط ہے کہ ۔ میرے دورِ صدارت کے دوران لاہور کے بـڑے بڑے خاندانوں کے واقعات سامنے آئے اگر چاہتا تو دلچسپی لے سکتا تھا مگر میں نے کبھی ایسی چیزوں کو اہم نہیں جانا۔