اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر آرمی ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے فلائی پاسٹ میں کوبرا، پوما،فینک،ایم آئی 17سمیت 19ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔فلائی پاسٹ میں پہلے دن رات میں یکساں طور پر آپریشن کے لیے مفید کوبرا ہیلی کاپٹرزسے فلائی پاسٹ کیا گیا۔کوبرا ہیلی کاپٹرز کا آپریشن ضرب راہ راست،ضرب عضب میں خاص کردار تھا۔اسکے بعد ’فینک‘ ہیلی کاپٹرز کی جانب سے فلائی پاسٹ پیش کیا،یہ ہیلی کاپٹرز فوجنے نقل و حرکت،آپریشن کے لیے
استعمال کیے جاتے ہیں۔آخر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔پریڈ میں پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن نے دلکش فضائی مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیتے۔مظاہرے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائوں میں لہراتے ہوئے رنگ بکھیرے .پریڈ اوینیو سے باہر ہزاروں کلو میٹرز کی بلندی تک مظاہرہ کیا۔شیر دل فارمیشن کے فضائی مظاہرے میں 6طیارے شامل تھے،۔تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار مظاہرہ کیا۔