پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاک سرزمین پارٹی میں خوشیوں کا سماں, کون پارٹی میں شامل ہو گیا ؟

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اپنی غلطیاں تسلیم کرنے والے لوگ ہیں، لوگ اپنا موقف فائدہ دیکھ کربدل لیتے ہیں، ہم پرامتحانات، تکالیف اور پریشانیاں آئیں، ہم نے کسی کو پارٹی میں شمولیت کا نہیں کہا، ہم نے کسی سے دشمنی نہیں کی، ہم نے پہلے دن سے کوئی بات

جھوٹ نہیں بولی، کسی کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں ہے، جب ہماری بات صحیح ثابت ہوجاتی ہے تو لوگ ہماری طرف چل پڑتے ہیں۔ ہمارے پاس بہت بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں، شیخ عبداللہ آخری نہیں، ہم سے کئی اور بھی بہت سے لوگ رابطے میں ہے۔ دعا ہے لوگوں میں اتنی ہمت ہو کہ وہ سچ کے قافلے میں شامل ہوں۔مصطفی کمال نے کہا کہ جمعرات کو ہم اپنی پارٹی کا پہلا یوم تاسیس منائیں گے، یہ یوم تاسیس یوم پاکستان کی مناسبت سے منایا جائے گا۔ نشتر پارک میں پی ایس پی کا عظیم الشان کنونشن ہوگا، کارکنان جمعرات کو 3 بجے گراونڈ میں پہنچنے کی کوشش کریں، پی ایس پی کے پنڈال میں ہر زبان اور نسل کے لوگ نظر آئیں گے۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ نے کہا کہ 22 اگست کی تقریرکے بعد کوئی گنجائش نہیں رہی، پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی نہیں کی جاسکتی، ہمیں ملک کا غدارکوئی نہ کہے، ہم پاکستان کے وفادار ہیں اوررہیں گے، کسی نے پی ایس پی میں شمولیت کا نہیں کہا، مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کے ساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…