منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بڑی سیاسی پارٹی کا اہم برج الٹ گیا , تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر (این این آئی)یونین کونسل ملک پور میں جمعیت علماء اسلام کا اہم برج اُلٹ گیا۔یوتھ کونسلر سہراب خان نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض خان اور حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ 70سالوں سے ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں،ہر ایک دوسرے کی کرپشن چھپا رہاہے، نام نہاد مذہبی

جماعت کے مولانا کہتے ہیں کہ جس نے جس کیساتھ بھی دنیا میں مشابہت کی آخرت میں بھی ان کیساتھ ہونگے۔میں مولانا سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ تو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔آپ آخرت میں کس کیساتھ ہونگے۔حقیقت میں یہ لوگ اسلام کی بجائے اسلام آباد چاہتے ہیں۔ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جو حکمرانوں سے یہاں کے عوام کی حقوق کے حوالے سے پوچھ رہا ہے اس لئے ہمیں آج سے اُٹھنا ہوگاتاکہ آنیوالی نسلوں کیلئے کرپشن فری نیا پاکستان بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بونیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔آئے روز دھڑا دھڑ شمولیتوں سے واضح ہوگیا ہے عوام موسمی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیںاور اب ان کی نظریں تحریک انصاف پر ہیں، انہوں نے کہا کہ70سالوں سے موسمی سیاستدانوں نے عوام کو مختلف جھوٹے نعروں پر دھوکہ دیا ہے۔تقریب سے ناصر عباس باچا،شاہ حسن ایڈوکیٹ،ضلعی یوتھ صدر اسرار ،سید اختیار،سہراب خان،اسرار الدین ،رحمن سید باچا اور خان زادہ نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو نئے پاکستان کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…