جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

فیس بک بھارت میں راما کرشنا کے خلاف کچھ چلا کے دکھائے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلے کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ تعاون نہیں کرتی تو اسے پاکستان میں بند کردیں،فیس بک والے کما بھی ہم سے رہے ہیں اور جوتیاں بھی ہمیں ہی مار رہے ہیں،حکومت کو حکم دے سکتے ہیں کہ ریفرنڈ م کرائے کہ سوشل میڈیا چاہئے یا نہیں۔بدھ کو اسلام آبا د ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی

سماعت ہوئی۔ سیکریٹری داخلہ عارف خان،سیکریٹری انفارمیشن اورایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے،مذہبی جماعتوں کے رہنمابھی عدالت میں موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک معلومات دینے میں 2سے3 ہفتے لیتی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر فیس بک تعاون نہیں کرتی تو پاکستان میں بند کردیں کیونکہ فیس بک والے کما بھی ہم سے رہے ہیں اور جوتیاں بھی ہمیں ہی مار رہے ہیں،سوشل میڈیا پر سیلفیز اور کھانے کی چیزیں شئیر نہ ہوئیں تو کچھ نہیں ہو گا۔۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے،کیس حساس ہے اس لئے محتاط انداز میں تحقیقات کررہے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی معاونت کرنیوالوں کو احترام کرتا ہوں ،حساس معاملہ ہے تو کیا کارروائی نہیں کریں گے؟۔سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،گرفتار شخص کے لیپ ٹاپ کامعائنہ کیا جارہا ہے،آج مزید 2 سے 3 گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے،ہم نے خفیہ اداروں کی بھی مدد لی ہے۔سیکرٹری داخلہ نے مزید بتایا کہ 3 مشتبہ افراد کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ مقدمے میں توہین رسالت اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور کچھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پولیس ،ایف آئی اے سمیت ہر ادارہ دوسرے پر

ذمہ داری ڈال رہا ہے،فیس بک تعاون نہ کرے تواسے پاکستان میں بند کردیا جائے،آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا چلنا چاہیے یا نہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ حساس معاملہ ہو گا تو کیا ہم ہاتھ نہیں ڈالیں گے، پاکستان کی دو سرحدیں ہیں،جغرافیائی کے ساتھ نظریاتی سرحد کی حفاظت بھی ضروری ہے،جغرافیائی سرحد پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں،نظریاتی سرحد پر بھی کچھ کرلیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ فیس بک بھارت میںراما کرشنا کے خلاف کچھ چلا کے دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے ٹی وی پر آرٹیکل 19 کی بہت اچھی مہم چلائی ہے اسے سراہتا ہوں، ملک میں ریفرنڈم کرائیں کہ پاکستان کے لوگوں کو سوشل میڈیا چاہیئے یا ناموس رسالت، جن اینکرز نے میرے کردار پر بات کی ان کو بھائی کہتا ہوں۔ چیئرمین پیمرا کے خلاف ایکشن لینے کا نہیں کہا لیکن آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا چلنا چاہییے یانہیں۔بعد ازاںعدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…