اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے بدھ کے روزوی وی آئی کلچرکونظراندازکرتے ہوئے عوام میں گھل مل گئے اورعوام ان کواپنے درمیان پاکرحیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرجو کہ آزادکشمیرمیں ایک درویش منش اور پروٹوکول سے سخت نفرت اور وی آئی پی کلچر کی کھلم کھلانفرت کی وجہ سے مشہور ہیں وہ بدھ کے روز
جب اچانک اپنے دفتر سے باہر نکلے تو آگے بہت سارے لوگ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کو دیکھ کر رک گئے اور گاڑی سے اتر آئے لوگوں کے مسائل کو تحمل سے سنا اور پھر اپنی گاڑی کے بونٹ اورچھت پر درخواستیں رکھ رکھ کر مارک کرتے رہےیہ حیران کن صورتحال دیکھ کرلوگوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم نے مختلف عوامی مسائل پر ہدایات بھی جاری کیں ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اکثر سڑکوں اور بازاروں کے دورے کرتے ہیں اور بغیر کسی شیڈول کے وہاں رک کر عوام سے مسائل معلوم کرتے رہتے ہیں ۔