لاہور(آئی این پی)20مارچ کی ڈیڈ لائن ختم،موٹر وے پر بڑی کارروائی شروع،ہزاروں گاڑیوں کو جرمانہ،سینکڑوں بند کردی گئیں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کو خبردار کیاگیاتھا کہ20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی۔
محکمہ ایکسائز کی درخواست پر موٹر وے پولیس نے شہریوں کوہدایت کی تھی کہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں پر جلد نمونہ نمبر پلیٹس لگوائیں ،20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ڈیڈ لائن کے خاتمے پر موٹروے پولیس نے غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور قومی شاہراہ پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیدیا گیا ہے جبکہ اس خصوصی مہم کے سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ہزار 219گاڑیوں کوجرمانہ کیا اور 684گاڑیاں بند کر دیں۔