اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے 92 کا ورلڈ کپ جیتنے سے 3 سال پہلے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اس وقت میری پوری توجہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پر تھی۔ میں نے تہیہ کیا ہوا تھا کہ میں نے پاکستانیوں کیلئے کینسر ہسپتال بنا کر رہنا ہے۔ اس لئے میں نے
فیصلہ کیا کہ میں مزید کرکٹ کھیلوں گا اور ہسپتال کیلئے فنڈز اکٹھے کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے سب کھلاڑیوں نے مجھے اس کام کیلئے سپورٹ کیا۔ میں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 1989 میں 70 کروڑ روپے اکٹھا کرنے تھے۔ میں نے اس ٹارگٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور الحمد للہ میں اس میں کامیاب ہو گیا۔