اسلام آباد(آن لائن)آسمان کی بلندیوں میں رہنے والے پاکستانی شاہینوں کی ایسی زبردست کامیابی کہ دشمن لرز اٹھے گا۔دفاعی خود انحصاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاک فضائیہ ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ پروجیکٹ ویڑن کے تحت مؤثر کمانڈ سسٹم اور پائیلٹس کی
تربیت کے جدید سیمولیٹرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ایٹمی دھماکوں کے بعد دفاعی پابندیوں نے پاکستان کو خودانحصاری کی راہ پر گامزن کیا۔ پیشہ ور انجینئرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لوگوں کو منتخب کر کے ایک یونٹ بنایا گیا اور ذمہ داری دی گئی کہ وہ اپنا کمانڈ سسٹم تیار کریں۔پاکستان کی بری فوج ہو یا بحریہ، پاکستان ایئرفورس کی مہارت سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ جدید سیمولیٹرز کے استعمال سے فضائی حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ایئرفورس حکام کا کہنا ہے کہ ویژ ن پروجیکٹ نے کئی سنگ میل عبور کر لئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی تمام مسلح افواج صرف پاکستان کے بنائے گئے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گی۔یہ پاکستان کا اعزاز ہے کہ ہم تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمنوں کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔