اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح گرم رہے گا ٗ ماحولیات میں تبدیلوں کے سبب شدید موسم سے متعلق واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال گرم درجہ حرارت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے اور ماہرین نے بتایا کہ اس سال بھی موسمیاتی شدت برقرار رہے گی ۔ادارے کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں ٗ امریکہ اور کینیڈا میں اس سال بھی غیر معمولی طور پر گرم رہیں گے ٗ
جزیرہ نما عرب اور شمالی افریقا میں بھی موسمیاتی تغیر نمایاں ہے جس کی واضح مثال اس سال کے آغاز میں ان خطوں میں ہونے والی سردی ہے ۔موسم کی غیر معمولی تبدیلیوں کے اثرات کے علاوہ سب سے اہم عنصر کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کا اخراج ہے جس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے ۔بحیرہ آرکٹک کی برف خاصی تیزی کے ساتھ پگھل رہی ہے جس سے سطح سمند بھی بلند ہو رہی ہے ۔ ماحولیات میں تبدیلوں کے سبب شدید موسم سے متعلق واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔