اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ قائد اعظم میر ے رول ماڈل لیڈر اور آئیڈیل ہیں جنہوں نے بہت ہی ایماندار ی سے سیاست کی۔ان کا کہنا تھا کہ آج جب ہم سیاست کی بات کرتے ہیں تو کرپشن اور سیاست کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے لیکن
جس انداز سے قائد اعظم نے انگریزوں اور ہندو غلبے والی کانگریس سے مسلمانوں کو نجات دلائی ،میں سمجھتا ہوں کہ یہ سیاست کی فیلڈ میں ایک معجزہ ہے۔ا انہوں نے کہا کہ جو چیز ہمیں آسانی سے مل جاتی ہے اس کی ہمیں قدر نہیں ہوتی ،70سال بعد آج اگر پاکستانی طبقے میں بحث ہو کہ پاکستان بننا چاہیے تھا یا نہیں ،ایسے ہوتا یا ویسے ہوتا ،پاکستانیوں کو بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کا حال دیکھنا چاہیے اگر پاکستان نہ بنتا تو یہی حال یہاں کے مسلمانوں کا بھی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں میں بھارت نے پاکستان سے کتنی جنگیں کیں ،پھر سوویت یونین سے بھی سامنا ہوا اور اب 12سالوں سے نیٹواور دنیاکی خفیہ ایجنسیوں سے نبرد آزما ہونے کے بعد بھی پاکستان نہ صرف دنیا کے نقشے پر قائم دائم ہے بلکہ بھارت سے زیادہ خوشحال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ورلڈ رپورٹس دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ پاکستان کو ناکام ریاست نہیں ہے لیکن بھار ت کا پروپیگنڈا چل
رہا ہے اور میں کئی بار حیران ہوتا ہوں کہ پاکستانی میڈیا بھی بھارت کی خبریں چلاتا ہے۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقے کھل کر خالصتان کے حق میں آئیں ،اگر بھارت بلوچستان ،گلگت اور مقبوضہ کشمیر میں شرارت کر رہا ہے تو سکھوں کے 174گردوارے ہیں ،پاکستان میں سکھ کمیونٹی رہتی ہے۔