منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سی پیک منصوبے پر پاکستان کا یہ کام۔۔۔!چین بھی تعریف کرنے پر مجبو ہو گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آ ئی این پی )چین نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دی بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، دونوں ملکوں کی اعلی قیادت اسے نمایاں اہمیت دیتی ہے،اس کی سلامتی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، دونوں افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جاناچاہتے ہیں ۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کی مرکزی دفاعی کمیٹی کے نائب چیئرمین فان چھانگ لونگ نے کہا کہ

چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ دی بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کی اعلی قیادت اسے نمایاں اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے اب تک اہم پیش رفت دیکھنے میں آ ئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان عسکری تبادلوں، مشترکہ تربیت و فوجی مشقوں اور عسکری جامعات کے درمیان دو طرفہ تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کا سلسلہ جاری ہے ۔ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی سلامتی کے حوالے سے چین پاکستان کی موثر کوششوں کو سراہتا ہے ۔ چین پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ دونوں افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…