اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید جلال الدین گیلانی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرسید جلال الدین گیلانی انتقال کر گئے۔ جلال الدین گیلانی گذشتہ کافیعرصہ سے بستر علالت پر تھے ۔ ان کی نماز جنازہ آج شام چھ بجے ادا کی جائے گی جبکہ تجہیز و تکفین کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ملک کے طول و عرض سے سوگوار مریدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے