اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اجتماعی استعفے دینے سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو فون کر کے کہا تھا کہ آپ اِدھر اُدھر ہو جائیں ہم استعفیٰ دینے آرہے ہیں، اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کے پروگرام کے دوران چلائے گئے ایک کلپ جس میں کپتان نے خواجہ آصف پر انتخابی دھاندلی کا الزام عائد
کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چھپنے کا کہا تھا پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں میں نہیں بلکہ تحریک انصـاف کے انتخابات میں مدمقابل امیدوار عثمان ڈار گئے تھے جن کو وہاں پر شہادتیں اور گواہیاں نہ پیش کرنے پر تیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو کہ انہوں نے مجھے ادا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ادھوری معلومات کی بنیاد پر ردعمل دینے لگ جاتے ہیں ۔