پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستانی شیر راحیل شریف کو مقدس سرزمین بھیجنے کا فیصلہ ‘‘ ان کے ساتھ پاک فوج کی کتنی بریگیڈز جائیں گی ؟ دھماکے دار خبر آگئی ‎

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے اسلامی عسکری اتحاد میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بریگیڈ آرمی سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف مئی میں اسلامی عسکری اتحاد کے بانی کمانڈر انچیف کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، نجی ٹی وی اینکر کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے معروف صحافی

کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں اتنالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے گرین سگنل دیتے ہوئے پاکستان آرمی کا ایک بریگیڈ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جنرل (ر) راحیل شریف ذاتی حیثیت میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالیں گے۔ فورسز کی تعداد اور ہیڈکوارٹرز کہاں ہو گا، تمام معاملات بھی فائنل کر لئے گئے ہیں تاہم وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہمارا باہمی تعاون صرف دہشتگردی کیخلاف ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورسعودی آرمی چیف جنرل عبدالرحمان بن صالح کے درمیان دسمبر2016 میںجنرل قمر جاوید باجوہ کے سعودی عرب کے3روزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں تعیناتی کے حوالے سے گفتگو ہو چکی ہے ۔ میـڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب بھیجنے اور جنوبی سرحد پر تعیناتی کے حوالے سے دونوں فوجی سربراہوں کے درمیان معاملات زیر بحث آئے تھے جبکہ اس حوالے سے دو سال قبل پاکستانی پارلیمنٹ حوثی باغیوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی اسلامی عسکری اتحاد کے تحت تعاون کی سعودی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…