پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی،سڑکیں بنانے سے زیادہ مجھے کس چیز کی خوشی ہے؟عمران خان کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایف آئی آر اور مقدمات میں دہشت گرد بنا رہی ہے ، آج کے میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا ، کرپشن پاکستان کا نمبر ون ایشو ہے ، اداروں میں غلط لوگ لا کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں ،پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے ہم اسے قبول کریں گے ،اگر پانامہ کیس پر سیاست کرتے تو عدالت کبھی نہ جاتے ،کسی مسئلے سے جان نکالی

ہو اور اس کی اہمیت ختم کرنی ہو تو کمیشن بنا دیا جاتا ہے ،نوازشریف کا رویہ پرویز مشرف سے زیادہ آمرانہ ہے ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے پاکستان بدل جائے گا ،پاکستان میں روزانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور پاکستانیوں نے چارسال میں 800ارب کی دبئی میں پراپرٹی خریدی ۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس پر حکمران گھبرائے ہوئے نظر آتے ہیں اور نوازشریف کارویہ پرویز مشرف سے زیادہ آمرانہ ہے ،اسحاق ڈار نے اپنے بیان حلفی میں تسلیم کیا کہ وہ نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کسی معاملے کی اہمیت ختم کرنی ہو یا اس سے جان نکالنی ہو تو کمیشن بنا دیا جاتا ہے ،اگرہم نے پانامہ کیس پر سیاست کرنی ہوتی تو کبھی عدالت نہ جاتے بلکہ اس معاملے پر یونہی سڑکوں پر گھیسٹتے رہتے ،پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے گا اسے قبول کریں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا نمبر ون ایشو ہے ،کرپشن ملک کو غریب کر دیتی ہے اور اداروں کو تباہ کر دیتی ہے ،ادارے تباہ ہوں تو ملک بھی تباہ ہو جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر بڑے پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی اور ہو رہی ہے ،اداروں میں غلط لوگ لا کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں ،حکومت مجھے ایف آئی آر اور مقدمات میں دہشت گرد بنا رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ سڑکیں بنانے سے زیادہ

مجھے درخت لگانے کی خوشی ہے ،اب تک ہم نے چھانگا مانگا جیسے پانچ جنگل کے پی کے میں بنا دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ایک فتنہ ہے اور اس کا سدباب ہونا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…