ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

غیرقانونی ویزے ،حسین حقانی کومیں نے کیا کہاتھا؟یوسف رضا گیلانی بھی بالاخر بول پڑے

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی سے محب وطن ہونے کا سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے،حسین حقانی کی اتنی اہمیت نہیں ہے کہ ان کی بات کا جواب دیا جائے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سا بق سفیر حسین حقانی کے متنازع بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو غیرقانونی ویزے جاری کرنے کا نہیں کہاتھا۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین

ایجنسی ہے ،انہیں سب کچھ معلوم ہوتا ہے کہ کیا کچھ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی پرمیموگیٹ کا الزام تھا ،ان کو میں نے اور زرداری صاحب نے وطن واپس بلایا تھا کہ آپ کے اوپرالزامات ہیں ،ہم آپ کیخلاف تحقیقات کریں گے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حسین حقانی کو خود کہا کہ آپ استعفیٰ دے دیں تاکہ آپ پر لگے ہوئے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوسکیں۔تمام اداروں کی مشاورت سے حسین حقانی سے استعفیٰ لیا ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…