اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان افغانستان میں مداخلت بند کردے تو افغانستان کے 80فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں، پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک نہ رکا تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ محمود خان اچکزئی ۔تفصیلات کے مطابق پشتونخواہ میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان پر سوویت قبضے کے بعد جنگ شروع ہوئی جس نے افغانستان کو باہ حال کر دیا اب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کی ترقی میں اپنا کردار اداکرے ۔افغانستان میں طالبان حکومت
کے بعد فاٹا دہشت گردوں کا مرکز بن گیا، فاٹا کو دہشت گردی کا مرکز کس نے بنایا یہ سب کو معلوم ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مداخلت بند کر دے تو افغانستان کے 80فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے ، شناختی کارڈ کے نام پر پشتونوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند ہونی چاہئے، پشتونوں کےخلاف کارروائیاں نہ روکی گئیں تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں گے۔