ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا‘‘۔۔۔اہم رہنما نا اہل قرار

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ڈگری کا الزام ثابت ،ن لیگی ایم پی اے ضیاءالرحمان نااہل قرار۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں ضیاءالرحمان کیخلاف نااہلی کا حکم جاری کر دیا ۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاءالرحمان حلقہ پی کے54 مانسہر ہ 2 سے منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جعلی ڈگری کیس میں مظفر گڑھ سیشن کورٹ جمشید دستی کونا اہل قرار دیتے ہوئے 3سال کی سزااور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا دے چکی ہے ۔

واضح رہے کہ جمشید دستی 2008 میں این اے 178 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم سپریم کورٹ نے انہیں بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے باعث نااہل قرار دے دیا تھا لیکن مئی 2010 کے ضمنی انتخابات میں وہ ایک بار پھر اسی حلقے سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ جبکہ منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 سے 2 مرتبہ ایم این اے منتخب ہونے والے اعجاز چوہدری کو بھی عدالت جعلی ڈگری کیس میں 3 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…