لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائردرخواستیں مسترد کر دیں‘جسٹس عاطر محمود نے خواجہ حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، آئین کے آرٹیکل 62، 63 اور لوکل گونمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ
احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گونرز کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے دو سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں، اس کے باوجود وہ غیر قانونی طور پرسرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، غلط بیانی کرنے پرخواجہ حسان کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔