لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشر یف کے حق میں آنے کا کوئی جوازنہیں بنتا انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کے درجنوں ثبوت سپر یم کورٹ کے سامنے آچکے ہیں ‘ملک میں قبل ازوقت انتخابات بھی ممکن ہوسکتے ہیں ‘فوجی عدالتوں کے بارے ہمارے تحفظات موجود ہیں ‘پیپلزپارٹی جلد پنجاب میں دوبارہ جلسوں اور ریلیوں کا آغاز کر یگی ۔ اپنے ایک انٹر ویو
میں چوہدری اعتراز نے کہا کہ نوازشر یف اور انکے بچوں کے سپر یم کورٹ میں پانامہ کیس میں سامنے آنیوالے موقف میں ایک نہیں درجنوں مقام پر تضاد ہے اور یہی انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کا ثبوت ہے اور اسکے بعد نوازشر یف کاپانامہ کیس سے بچنا ناممکن نظر آتا ہے اس لیے میں کہتاہوں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشر یف کے حق میں آنے کا کوئی جوازنہیں بنتامگر پوری قوم سپر یم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے