واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے ایبٹ آبادآپریشن کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں ۔حسین حقانی نے امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک کالم میں لکھاہے کہ میں نے اوباما انتظامیہ کے کہنے پراس وقت کی پاکستانی حکومت کوآمادہ کیاتھاکہ امریکہ کے خفیہاداروں کوپاکستان کے اندرکام کرنے کی اجازت دی جائے اوراس وقت کی حکومت نے میر ی بات مان لی تھی جس کے بعد
امریکہ کےلئے ایبٹ آبادمیں آپریشن کرنے کی راہ ہموارہوگئی تھی ۔حسین حقانی نے مزیدلکھاکہ اس آپریشن میں میرابھی کردارتھاجس کی وجہ سے امریکی خفیہ اداروں کوپاکستان میں کام کرنے کی اجازت مل گئی تھی ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ اس آپریشن کی اجازت ملنے کے عوض اس وقت کی امریکی انتظامیہ (اوماباحکومت )نے پاکستان کی معاشی امدادکرنے کاوعدہ کیاتھالیکن یہ آپریشن ہونے کے بعد وعدہ پورانہیں کیاگیا۔