پسنی ( این این آئی ) گوادر کے قریب سربندر پل کو دھماکہ سے اڑانے کے خلاف گوادر اور پسنی میں مظاہرے ، تفصیلات کے مطابق اتوارکو گوادر کے قریب سربندر پل کو دھماکہ سے اڑانے کے خلاف گوادر اور پسنی میں مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دھماکوں کی شدید
الفاظ میں مذمت کی ۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھتے سازش کے تحت بلوچستان کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اتوارکے روزایک بم سربندرپل کے نیچے رکھاگیاتھاجس کوسیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیااورعلاقہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔