لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے سی آئی اے کے لوگوں کو ویزے دینے کے متعلق حسین حقانی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسامہ کے خلاف آپر یشن کیلئے سی آئی اے یا امر یکہ کی کوئی خفیہ سپورٹ نہیں کی‘ میں نے امر یکہ میں بطور پاکستانی سفیر انٹیلی جنس اور امر یکی فوجی اہلکاروں کو ویزہ دینے سے انکار کیا اور ہماری حکومت نے ہی شمسی اےئر بیس کو امر یکہ سے واپس لیا ۔ اتوار کے روز شیری رحمن نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ جب بھی امر یکیوں کے
ویزے کے حوالے سے میرے پاس ویزہ کیلئے کوئی درخواست آتی میں اس وقت صدرآصف زرداری اور حکومت سے مکمل مشاورت کرتی اور میں سو فیصد یقین سے کہتی ہوں کہ ہم نے ملکی اور قومی مفادات سے ہٹ کر کسی بھی امر یکی اہلکار کو کوئی ویزہ نہیں دیا اور امر یکہ سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا جس سے پاکستان کے مفادات متاثر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی امر یکہ کے ہو کر رہ چکے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ حسین حقانی امر یکہ میں کسی دباؤ کے تحت باتیں لکھ رہے ہوں ۔