پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل چین پاکستان میں کونسا بڑا ڈیم بنائے گا؟

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں ایک بڑے ہائیڈرو پاور کیلئے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، یہ ایک ایسا تعاون کے ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے زائد گنجائش کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرنے والی دونوں چینی کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، چین کی بجلی کی اہم کمپنی چائنا گی جوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی )

پاکستان میں گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑے پراجیکٹ داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے حتمی مرحلے میں اہم سول کام کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت کا تخمینہ 4.2بلین ڈالر لگایا گیا ہے اور اس سے چار سے پانچ برسوں میں 2160میگاواٹ (ایم ڈبلیو ) بجلی پیدا ہو سکے گی ، یہ منصوبہ اسلام آباد سے 345کلومیٹر دور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی ) کے داسو قصبہ کے قریب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا ۔قبل ازیں چین کی تھری گارجز کارپوریشن نے جنوری 2016ء میں 720میگاواٹ کروٹ پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ، چینی کمپنیاں جنوبی پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کررہی ہیں ، اس کے علاوہ کراچی کے قریب ایک جوہری بجلی گھر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ، اس منصوبے سے پاکستانی حکومت کو 2018ء کے اوائل میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔سی جی جی سی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کا شمار تعمیر کئے جانیوالے انتہائی مشکل ہائیڈروپاور سٹیشنوں میں ہو گا اور اس کی پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش اور سرمایہ کاری ہو گی ، اس سے بجلی کی مقامی قلت کے خاتمے کا بھی خاتمہ ہو گا اور روزگار کے بڑی تعداد میں مواقع پیدا ہوں گے ۔نیوز پوٹل People.com.cnکے مطابق توقع ہے کہ اس منصوبے سے مقامی آبادی کیلئے 8ہزار روزگار

کے مواقع پیدا ہونگے ، چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعہ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو جو یو رونگ نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ روز گار کے یہ مواقع غیر ترقیافتہ نسلی علاقے کو میسر ہونگے ۔جو یو نے چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ جب عوام چینی بلڈرز کی مدد سے خوشحالی کی راہ پر قدم رکھیں گے تو ان میں چین کے بارے میں خوش کن احساس پیدا ہو گا جس سے چین اور پاکستان کے درمیان آہنی پردے والے تعلقات کے بارے میں دوہری یقین دہانی پیدا ہو گی ،داسو پراجیکٹ بیلٹ و روڈ منصوبے کے حصے چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، پاکستان کی میڈیا اطلاعات کے مطابق سی پیک پر مجموعی سرمایہ کاری کا اندازہ 46ملین ڈالر ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…