راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے اپنے دفاعی نظام میں نیا ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاجو نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اپنے فضائی دفاعی نظام میں نیا ائیر ڈیفنس سسٹم ایل وائی 80 شامل کر لیا- چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جو آرمی
آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی- ایل وائی 80چینی ساختہ موبائل ائیر ڈیفنس سسٹم ہے جو نچلی اور درمیانی پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت سے موجودہ اور آئندہ فضائی خطرات کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے- قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا-