جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان کے داہنے ہاتھ شیخ رشید خان کے خلاف ہو گئے ۔۔ کیا کہہ دیا ؟ 

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پھٹیچر جیسے الفاظ ماضی ہیں، عمران خان کو لفظوں پر کمال حاصل نہیں ، پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ عمران خان نے جو الفاظ ادا کئے ہیں اس پر ان کی پارٹی کا موقف سامنے آ گیا ہے میں اس پر کچھ نہیںکہہ سکتا ۔ انہوں نے مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان پارلیمنٹ میں جھگڑے اور گالم گلوچ پر

سوال کے جواب میں کہا کہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ سیاستدانوں کو اپنے گندے کپڑے سب کے سامنے نہیں دھونے چاہئیں ۔ پوری قوم نہیں بلکہ پوری دنیا نے دیکھا ہے اور اسے کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے تاریخ لکھی جائے گی اور پوری قوم کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ رینجرز کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح اختیارات دئیے جائیں ورنہ سندھ کو واپس آجانا چاہیے ۔ اگررینجرز نے پولیس کو بتا کر ہی کارروائی کرنی ہے تو ان کے پہنچنے سے پہلے ہی جرائم پیشہ عناصر کو اطلاع پہنچ جاتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…