اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 16، کوٹلی 04، گڑھی دوپٹہ، مظفر آباد 02، ، گوجرانوالہ15، منگلہ12، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، سیالکوٹ08، مری، جہلم06، ڈی جی خان03، ٹوبہ ٹیک سنگھ02، فیصل آباد01، کاکول05، بالاکوٹ04، کالام 03،بونجی02، بگروٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مری اور راولاکوٹ میں 03 انچ برفباری ہوئی۔ کالام منفی06، بگروٹ منفی04، دیر، قلات، استور منفی03، ہنزہ منفی02، گوپس، مری، راولاکوٹ، مالم جبہ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔