مریدکے (این این آئی)مریدکے 28سالہ دوشیزہ کو بے دردی سے قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی پولیس نے باپ کی رپورٹ پر دوشیزہ کے منگیتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر مریدکے میں آبادی چوباری والا کے رہائشی رانا مجاہد کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اس نے احسن غفور نامی نوجوان سے اپنی بیٹی آمنہ کی منگنی کی ہوئی
تھی اور شادی میں چند روز رہ گئے تھے کہ انکشاف ہوا احسن پہلے بھی شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے اس کی بیٹی نے احسن سے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس کی رنجش پر گزشتہ روز احسن نے اس کی بیٹی کو اغوا کرکے گولیاں مار کر قتل کر کے نعش چک 34کے قریب کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔