اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سکول نہ جانے والے پانچ سال سے نو سال کی عمر کے بچوں کی تعداد میں 2012۔13کے مقابلے میں 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ خیبرپختواہ میں یہ کمی صرف 1فیصد ہے باقی صوبوں میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں گزشتہ تین سالوں سے گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ اضافہ
71فیصدسے بڑھ کر 86فیصد ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سالوں میں اضافے کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔طلباء کی انرولمنٹ میں صوبہ پنجاب نے بقیہ صوبوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پاکستان بھر میں 52000ہزار پبلک سکولوں کے وسیع نیٹ ورک کے باوجود پنجاب سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ANER کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمام سکولوں میں