پشاور(این این آئی)فاٹا میں بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔وفاق کے اقدام پر تحریک انصاف کو تحفظات ہیں اور گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فاٹا انضمام کے تناظر میں 30ہزار افراد بھرتی ہوں گے جس میں 20ہزار لیوی اہلکار بھی شامل ہیں ، وفاق کی جانب سے
بھرتی ہونے والوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کردیا گیا ہے جس پر تحریک انصاف نے تحفظاتک کااظہار کرتے ہوئے گورنر کو خط ارسال کردیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی قیصر جمال افریدی کے مطابق این ٹی ایس کا شرط ختم کرنے سے میرٹ اورشفافیت متاثرہوگی۔ انہوں نے اندیشہ ظاہرکیاکہ سفارش کلچرکومزید فروغ ملے گا