اسلام آباد(آئی این پی )سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کی متحرک خاتون ملائکہ رضا نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمن، سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سید نیر حسین بخاری اور کے پی کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملائکہ رضا نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی
پالیسیاں بنیاد پرستانہ تھیں اور اس میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے سیاسی مواقع نہیں تھے۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد یں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتہاپسندی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہاپسندوں سے پاکستان کو واپس لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اس موقع پرانہوں نے پارٹی قیادت پراعتماد کااظہاربھی کیا