لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیاکامنفی استعمال کرنےوالوں کےلئے برے دن شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیاکی نگرانی سخت کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے سوشل میڈیا پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہے اورایک اہم کارروائی کےدوان لاہور میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ایسے ہی ایک بلک میلر کو گرفتارکرلیاہے جو اپنےسابق دوست کی والدہ، بیوی اور بیٹی کی تصاویر کو
فوٹو شاپ کے ذریعے نازیبا بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلارہا تھا۔ملزم غلام نبی سے تمام نازیبا اور غیر قانونی مواد قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم غلام نبی کوگرفتاری کے بعد نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیاگیاہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم کی طرف سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیاپربلیک میلنگ کرنے والوں کے لئے دائرہ مزید وسیع کردیاجائے گا۔