جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

حساس ادارے چھاگئے،بڑی کامیابی حاصل

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)حساس ادارے چھاگئے،بڑی کامیابی حاصل،1865 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، 5611 گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 414 کو پھانسی دی گئی ہے، کراچی میںآ پریشن سے90فیصد دہشت گردی کم ہوئی ،ایوان بالا کو آ گاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت کی روک تھا م کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کر رہی

ہے،مشکوک ترسیلات زر کی رپورٹ پر ایکشن لیا جاتا ہے ، اس سلسلے میں بنکوں سے رقوم کی ترسیل پر کڑی نظر رکھی ہے،4461 مشکوک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1865 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، 5611 گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 414 کو پھانسی دی گئی ہے، کراچی میںآ پریشن سے90فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم اور چمن کے دو دروازے فعال ہیں، چار مزید داخلی دروازے 2020ء تک فعال ہو جائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ ا لر حمن نے وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا جبکہ وزارت اطلاعات نے آ گاہ کیا کہ 2015-16میں پاکستان ٹیلی ویژن کی آ مدن 9.6ارب روپے اور اخراجات 11.4ارب روپے رہے اور 1.7ارب کا خسارہ ہوا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جو ارکان بھی سوالات کا نوٹس دیتے ہیں انہیں وقفہ سوالات کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانی چاہیے۔جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس چئیرمین سینیٹ میاں رضار بانی کی صدارات میں ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد وقفہ سوالات کا آ غاز کیا گیا ۔سینیٹر سحر کامران کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کی تنظیموں کو رقوم کی فراہمی روکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ نیشنل

ایکشن پلان کے تحت حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کر رہی ہے۔ مشکوک ترسیلات زر کی رپورٹ پر ایکشن لیا جاتا ہے۔ ٹاسک فورس این جی اوز اور خیراتی اداروں کی نگرانی کے لئے جامع قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کرے گی۔ اس سلسلے میں بنکوں سے رقوم کی ترسیل پر کڑی نظر رکھی ہے۔ 4461 اکاؤنٹس منجمد کئے گئے جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں 40 کروڑ روپے کی رقم تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1865 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ 5611 گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 414 کو پھانسی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بائیو میٹرک مشینیں نصب کریں تاکہ صارفین فوری تصدیق ہو سکے۔ اس اقدام سے بے نامی اکاؤنٹس کھولنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں آ گاہ کیا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم اور چمن کے دو دروازے فعال ہیں۔ چار مزید داخلی دروازے 2020ء تک فعال ہو جائیں گے۔ چار نئے داخلی دروازے انگور اڈا‘ غلام‘ خرلاچی اور گرسل مہمند ایجنسی میں تعمیر

کئے جائیں گے جبکہ طورخم اور چمن کے داخلی دروازوں کو بھرپور طریقے سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ امریکی شہریوں کو پاکستان کی عام ویزہ پالیسی کے مطابق ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک اپنی اپنی ویزہ پالیسی کے تحت ویزے جاری کرتے ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے 142 درخواستیں موصول ہوئیں‘ 58 این جی اوز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ آئی این جی او پالیسی کی شق 63 کے تحت کوئی بھی بین الاقوامی این جی او وزارت داخلہ میں آئی این جی او کمیٹی کے منظور شدہ آڈیٹر سے اپنے مالی کھاتوں کا آڈٹ کرانے کی پابند ہے۔ جبکہ تمام این جی اوز پاکستان میں 20 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیاں بنکنگ چینلز کے ذریعے ہی کر سکتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 11 برانڈز پانی کے کیمیائی اور مائیکرو بیالوجیکل آلودگی کی وجہ سے صحت کے لئے غیر محفوظ پائے گئے۔ سینیٹر سحر کامران اور اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ غیر معیاری پانی کی فراہمی پر 17 مقدمات درج کئے گئے تاہم ملک میں بوتلوں کے پانی کی نقل و حمل کے حوالے سے کوئی قوانین موجود نہیں اس سلسلے میں نئے قوانین بنانا ہونگے۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ یکم جنوری 2014ء سے 31 دسمبر 2016ء تک اسلام آباد میں خواتین کے خلاف قتل‘ ارادہ قتل اور دیگر جرائم کی صورت میں 119 مقدمات درج کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ستارہ مارکیٹ میں خواتین کے لئے ایک تھانہ کام کر رہا ہے۔ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کی ایف آئی آر بلاتاخیر درج کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 2016ء میں اسلام آباد میں 116 بچوں کے اغواء کے 15 مقدمات درج ہوئے۔ تحریری جوابمیں وزیر داخلہ نے کہا کہ 2015 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ 2016 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران 9 بچوں کو بازیاب کرایا گیا جب کہ 7 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزرات داخلہ کی جانب سے 2016 میں ملک بھر سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس خیبر پختونخوا سے 799 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ پنجاب سے 418، سندھ سے 178 اور بلوچستان سے 40 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سینیٹر شبلی فراز کے سوال کے جواب میں وزارت اطلاعات نے آ گاہ کیا کہ 2015-16میں پاکستان ٹیلی ویژن کی آ مدن 9.6ارب روپے اور اخراجات 11.4ارب روپے رہے۔

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جو ارکان بھی سوالات کا نوٹس دیتے ہیں انہیں وقفہ سوالات کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان سوالات تو دریافت کرتے ہیں لیکن جس دن ان کے سوالات کی باری ہوتی ہے اکثر موجود نہیں ہوتے۔ انہیں اپنی حاضری یقینی بنانی چاہیے کیونکہ ان کی غیر حاضری سے پارلیمنٹ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…