گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک موبائل ایکسچینج کانیٹ ورک پکڑاہے اوریہ نیٹ ورک چارافراد چلارہےتھے ۔یہ نیٹ ورک دہشتگردوں اوردیگرجرائم پیشہ افراد سے شناختی کارڈزمنگواکران کی بائیومیٹرک تصدیق کرتاتھااورایسے طریقے سے موبائل نمبرزایکٹوکیے جاتے تھے کہ ان نمبروں سے کئ گئی کالوں کوبھی ٹریس کرنا ناممکن تھا۔ڈی ایس پی سی آئی اے نے کہاکہ اس موبائل ایکسچینج نیٹ ورک سے برآمد
ہونے والی سمزسے انتہائی اہم ڈیٹالیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان سمزکے ذریعے ہی عوام سے تاوان کےلئے کالیں کی جاتی تھیں ۔یہ سمز دہشت گردی اور کریمینل سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی تھیں اوریہ نیٹ ورک دہشتگردوں سے اس کام کےعوض لاکھوں روپے لیتاتھا. پولیس نے گرفتار ملزمان سے سمز، بائیومیٹرک مشینیں اور دیگر سامان پکڑاہے. اس نیٹ ورک کے دیگرلوگوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔