ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’ان لوگوں کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ پاکستان نے بھارت سے کونسے 15 خطرناک دہشتگرد مانگ لئے؟

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے بھارت جیسے غیر این پی ٹی ملک کو کو غیر معمولی رعایت دے کر نیوکلئیر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کی غلطی نہ کی جائے۔ اس سے پہلے بھارت کو جو رعایتیں دی گئی ہیں ان پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کے ایٹمی مواد کے سیف گارڈز مکمل نہیں۔ حالیہ دہشت گرد کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود

ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ نیوکلئیر سپلائرز گروپ کو بھارت کی رکنیت کے معاملے پر غور کرتے ہوئے یہ حقیقت سامنے رکھنی چاہیے وہ ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ بھارت کے ہتھیاروں کے ذخائر اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات خطے کیلئے تشویش کا باعث ہیں تاہم اس کے باوجود پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ عالمی برادری کو بھارت کو قائل کرنا ہوگا وہ ایٹمی برداشت پر مبنی جنوبی ایشیا کیلئے پاکستان کی تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا جماعت الاحرار، تحریک طالبان اور افغانستان میں دیگر دہشت گرد گروہ پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ اور بھارت کے دفاعی تعاون کا معاہدہ ان کا دوطرفہ معاملہ ہے تاہم اگر کسی بھی معاہدے کا اثر پاکستان پر پڑا تو اس پر ہمارے خدشات ہیں۔ توقع ہے این ایس جی میں بھارت کو دی گئی رعایت پر نظرثانی کی جائے گی۔ ایسا دکھائی دیتا ہے بالآخر بھارت سندھ طاس معاہدے پر بات چیت کیلئے آمادہ ہے، پاکستان شروع سے ہی باہمی مسائل کے نتیجہ خیز مذاکرات سے حل کا حامی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…