اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی درخواست ،ملک ریاض نے کراچی کاکچرا اٹھانے کیلئے رضاکارانہ ٍٍتعاون کی یقین دہانی کرادی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی کا کچرا اٹھانے کیلئے سندھ حکومت کو رضاکارانہ تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ہے ۔ سندھ حکومت نے بحریہ ٹاؤن سے تعاون کیلئے رابطہ کیا ہے جس کے بعد
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے سندھ حکومت کو یقین دلایا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی سے کچرا ٹھانے میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔سندھ حکومت نے 16 یوسیز سے کچرا ٹھانے اور ان کو ماڈل بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔بحریہ ٹاؤن ا نتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر کراچی سے کچرا اٹھانے کا بھی یقین دلایا ہے۔