جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

راحیل شریف کو اجازت دینی چاہئے یا نہیں؟ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دھماکے دار اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے لیے راحیل شریف کو اجازت مل جانی چاہیے سعودی عرب اجازت مانگ رہا ہے تو انشاء اللہ مل جانی چاہیے وزیر اعظم اصولوں پر فیصلہ کرتے ہیں امید ہے اجازت دے دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر کافی میٹنگز ہوئی ہیں پیپلز پارٹی کے 9میں سے

3نکات کو حل کر لیا گیا ہے اور باقی چھ پر بات چل رہی ہے پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی مدت دو سال رکھنے پر رضا مند ہو گئی ہے اور فوجی عدالت میں سیشن جج بٹھانے کی تجویز سے بھی دستبردار ہوگئی ہے حکومت فوجی عدالتوں پر جے یو آئی ف کو منانے کی کوشش کرے گی ہماری کوشش ہو گی فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں فوجی عدالتوں کی بحال کا بل آج جمعہ کو پارلیمینٹ میں پیش کیا جائے گا وہاں سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا کوشش یہی ہے کہ یہ بل اتفاق رائے سے پاس ہو فوجی عدالتوں کے معاملے پر کافی میٹنگز ہوئی ہیں اب اس پر مذید وقت نہیں ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کے لیے نیا قانون بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کافی محنت ہوئی ہے اور اس پر عملدرآمد میں بھی پیشرفت ہوئی ہے ہم نے پارلیمانی کمیٹی اور نیشنل سیکورٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کمیٹی میں نیب پر عملدرآمد اور نئی قانون سازی کے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے یہ قومی ضرورت ہے اگر یہ کمیٹی اپنا فعال کردار ادا کرے گی جیسے کرنا چاہیے تو پھر یہ سارے کام ہم مانیٹر کر سکیں گے کہ یہ وقت پر ہوجائیں تا کہ دو سال کے بعد مذید توسیع کی ضرورت نہ پڑے۔ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے یہ فیصلہ پچھلے ہفتہ وزیر اعظم کی

صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان دونوں نے ملکر کام کرنا ہے حکومت پاکستان نے افغانستان کو 76ایسے لوگوں کی فہرست دی ہے جو وہاں بیٹھکر پاکستان میں کاروائیوں میں ملوث ہیں لاہور، سیہون شریف، پشاور حیات آباد، کراچی سماء پر حملہ کروایا ان کے شواہد موجود ہیں ہماری معلومات کے مطابق اس کے

پیچھے ایک سے زیادہ ملکوں کا ہاتھ ہے پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا امن مشترکہ ہے اگر افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو پاکستان میں امن نہیں ہو گااگر سرحد پار سے کاروائیاں ہوں گی تو پاک فوج نے کاروائی کی بھی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ کو دفتر خارجہ دیکھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کافی حساس معاملہ رہا ہے چاہے تو یہ

کہ ملکی معاملات پر جب بات ہوتی ہے تو اگلے دن اخبار میں نہ ہو ڈان لیکس پر کمیٹی تقریباً کام ختم کرنے کے قریب ہے توقع ہے کہ ڈان لیکس پر رپورٹ اگلے چند دنوں میں آجائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…