راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، ڈومیلی موڑ سے بھکاری کے روپ میں مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈومیلی موڑ سے بھکاری کے روپ میں مبینہ دہشتگردکو گرفتار کر لیا
جس کے قبضے سے 5کلو بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر ، چاقو اور تاریں برآمد ہوئی ہیں جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشتگرد کا تعلق بہاولنگر سے ہے تاہم ابھی تک اس کی دیگر شناخت نہیں بتائی گئی ، ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے ۔