منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ ،نئی وردی کاڈیزائن کیساہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ، نئے یونیفارم کی فراہمی کا مرحلہ رواں ماہ سے شروع ہو گا جو نومبر میں مکمل ہوگا ،دفاتر اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کے یونیفارم کا ڈیزائن الگ الگ ہوگا۔پہلے مرحلے میں لاہور پولیس اور سنٹرل پولیس آفس کے افسران واہلکاروں کا یونیفارم اولیو گرین رنگ میں تبدیل ہوگا اورلاہور پولیس کو رواں ماہ کے آخر تک 50 ہزار 458 یونیفارم مہیا

کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں راولپنڈی ریجن کے افسران واہلکاروں کو اپریل کے آخر تک 26 ہزار 860 یونیفارم ملیں گے ،تیسرے مرحلے میں فیصل آباد ریجن کے افسران واہلکاروں کا یونیفارم تبدیل ہوگا اور مئی تک فیصل آباد ریجن میں 25 ہزار 828 افسران واہلکاروں کو نیا یونیفارم مہیا کردیا جائے گا ،چوتھے مرحلے میں ملتان ریجن کے افسران واہلکاروں کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا اور تیس جون تک ملتان کے اہلکاروں میں 20 ہزار 786 یونیفارم تقسیم کئے جائیں گے ،پانچویں مرحلے میں شیخوپورہ ریجن اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں یونیفارم تبدیل ہوگا اورجولائی کے آخر تک 22 ہزار 832 افسران واہلکاروں کو یونیفارم ملیں گے،چھٹے مرحلے میں گوجرانوالہ کے افسران واہلکاروں کا یونیفارم تبدیل ہوگا اور30 اگست تک 29 ہزار 912 افسران و اہلکاروں کو نیا یونیفارم ملے گا، ساتویں مرحلے میں ستمبر میں سرگودھا ریجن کے افسران واہلکاروں کا یونیفارم تبدیل ہوگااور24 ہزار 854 افسران واہلکاروں کو نئی یونیفارم ملے گی ،آٹھویں مرحلے میں ساہیوال اور ڈی جی خان میں پولیس کا یونیفارم تبدیل ہوگااورتیس اکتوبر تک 22 ہزار 722 افسران و اہلکاروں کو یونیفارم فراہم کر دیا جائے گا۔ نومبر میں ٹیلی اور ٹرانسپورٹ پنجاب کانسٹیبلری میں 35 ہزار 182 یونیفارم تقسیم ہوں گے ۔بتایا گیا ہے کہ دفاتر اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کے یونیفارم کا ڈیزائن الگ الگ ہوگا،

دفاتر میں کام کرنے والے افسران واہلکاروں کی شرٹ پینٹ کے اندر ہوگی جبکہ فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی شرٹ لانگ اور باہر ہوگی، فیلڈ میں کام کرنے والے گرمیوں میں ٹی شرٹ بھی استعمال کرسکیں گے جبکہ کانسٹیبلز سروں پر پی کیپ بھی پہنیں گے۔افسران کے یونیفارم پر کاٹن کے دھاگے سے بیجز چسپاں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نئے یونیفارم کی تقریب رونمائی رواں ماہ آئی جی آفس میں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…