منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک عنقریب تبدیل ہو رہے ہیں جس کا اشارہ عمران خان نے خود دیدیا،سینئرسیاستدان کے دعوے نے ہلچل مچادی

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )کے پی کے کی حکومت وقت سے پہلے ہی زمین بوس ہو جائے گی اور مجھے لگتا ہے کہ تیلی پہلوان (پرویز خٹک )بھی عنقریب تبدیل ہو رہے ہیں جس کا اشارہ عمران خان نے خود اپنے بیان میں دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپوزیشن احتجاج کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیڑھیوں و سٹرکوں پر احتجاج کا شوق پورا کرلے جب چیمبر میں آئے گی تو انہیں منانے کیلئے سپیکر کسی کو

ضرور بھیج دیں گے۔ صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے کوبھی ایشو نہیں ہے حکومت پر تنقید کیلئے کو بھی مواد نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔ یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے کیونکہ عوام نے انہیں مثبت اپوزیشن کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اپوزیشن کو اگر احتجاج اور بائیکاٹ کاہی شوق ہے تو اسمبلی میں حاضری کیو ں لگاتے ہیں اور پھر ٹی اے ڈی اے وصول کیوں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پختونوں کے خلاف پراپیگنڈہ مہم کا مقصد کے پی کے حکومت میں کرپشن اور بیڈ گورننس پر پردہ ڈالنا ہے۔ پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں نے مائنز اور جنگلات میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی سیاست کا ’’ ریلو کٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھٹیچر اور ریلوکٹے کے الفاظ اگر برے نہیں تو پھر کے پی کے کی کابینہ اور عمران خان کو بھی سیاست کے پھٹیچر اور ریلو کٹے قرار دیا جائے تو انہیں برا نہیں منانا چاہئے۔ عمران خان کو بھی سیاست کے پھٹیچر اور ریلو کٹے قرار دیا جائے تو انہیں برا نہیں منانا چاہئے۔ تیلی پہلوان پنجاب میں پختونوں کو بڑھانے لاہور آئے تھے مگر ناکام ہوکر واپس لوٹ گئے ہیں کیونکہ پنجاب اور کے پی کے عوام میں برادرانہ اور پیار محبت کا گہرا رشتہ ہے اور یہ رشتہ قائم ودائم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…