لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میری جماعت کےرکن اسمبلی مراد سعید ایک غیرمند نوجوان ہیں اوراگرمیں ان کی جگہ ہوتااس سے بھی آگے جاتا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کسی سیاستدان کوایسی غنڈہ گردی کرتے نہیں دیکھاجوکہ ن لیگی سیاستدان کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ماضی میں میری سابق اہلیہ جمائما کیخلاف یہودی لابی کا
الزام لگایا اور جعلی کیس بنایا جس کی وجہ سے وہ 8 ماہ تک پاکستان نہ آ سکی۔عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے۔عمران خان نے کہاکہ ایساسب کچھ کرنے کے بعد ن لیگ کے قائدین معصوم بن جاتے ہیں اوراپنی جماعت کے لوگوں کوآگے کرکے دوسروں کی عزت اچھالتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میاں جاوید لطیف نے جوکچھ مراد سعید کے خاندان کے خلاف گھٹیازبان استعمال کی