اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنیوالوں کو ’’ردالفساد‘‘ کی زد میں لایا جائے، دینی رہنما

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو پھیلانا اسلام کے خلاف عالمی سازش ہے۔گستاخانہ مواد کو سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم قابل تحسین ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنے والوںکو بھی آپریشن ردّالفساد کی ز د میں لایا جائے۔۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبز ادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا

مذاق اڑانے والے فکری دہشت گرد ہیں۔نواز شریف کے خلاف لکھنے والوں کو ایک رات میں پکڑ لیا جاتا ہے مگر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو کو ئی نہیں پکڑتا۔نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے عاشقان رسولؐ کے دل جیت لیے ہیں ۔ تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل مختلف جماعتوں کے قائدین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کو دہشت گردی قرار دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان گستاخانہ ویب سائٹس اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا امیر حمزہ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سید ہارون علی ،حافظ عاکف سعید، قاری یعقوب شیخ،مولانا عبدالرئوف فاروقی، ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کیا ۔نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مذہبی مواد کو ہٹانے اور مانیٹر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سوشل میڈیامیںگستاخانہ کو بلاک کرتے ہوئے اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت فی الفور کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…