اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید پر سنگین الزام،بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور گھٹیاکوشش ناکام ہو گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام ہو گئی،بھارت کے ممتاز ٹی وی چینل خبر کی تصدیق کیے بغیرحافظ سعید کے بیٹے سے متعلق جھوٹی خبر بریک کرتے رہے ،6مہینے پرانی ویڈیو کو تازہ ویڈیو قرار دے کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بھرمار کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش کا پردہ چاک ہوگیا اور سچائی

کی روشنی نے بھارتی میڈیا کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید نے 5 فروری 2017کو ایک جلسے میں کشمیری عوام کو اکسایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طلحہ سعید نے کہا کہ کشمیری عوام داود ابراہیم اور برہان وانی کی طرح بھارت کے خلاف جہاد کریں۔بھارتی میڈیا نے زہریلا پروپیگنڈا کیا کہ یہ ویڈیو پاکستان میں ہونے والے جلسے کی ہے، تعصب کی آگ میں اندھا ہونے والا بھارتی میڈیا اگر تحقیق کی زحمت کرتا تو اسے معلوم ہوجاتا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام کی ہے۔صحافت کی اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ویڈیو 5 فروری 2017 کی نہیں بلکہ یکم ستمبر 2016 کی ہے جو یو ٹیوب پر 16 ستمبر 2016 کو اپ لوڈ کی گئی۔اسی طرح نعرے لگانے والا شخص بھی طلحہ سعید نہیں تھا اگر تحقیق کی زحمت کرتا تو اسے معلوم ہوجاتا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام کی ہے۔صحافت کی اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ویڈیو 5 فروری 2017 کی نہیں بلکہ یکم ستمبر 2016 کی ہے جو یو ٹیوب پر 16 ستمبر 2016 کو اپ لوڈ کی گئی۔اسی طرح نعرے لگانے والا شخص بھی طلحہ سعید نہیں تھا مگر ریٹنگ کی دوڑ میں اپنی ساکھ کھونے والے بھارتی میڈیا کو یہ سامنے کی چیزیں نظر نہیں آئیں اور سنی سنائی بات پر گلا پھاڑ پھاڑ کر پاکستان کے خلاف چلانا شروع کر دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…