اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن میں بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ مالاکنڈ، مردان، بنوں، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں موسم ابرآلود رہا جبکہ سوات ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 11، پاراچنار، پٹن10، بنوں، میرکھانی، کاکول5، مالم جبہ4، دیر2، دروش، ڈیرہ اسماعیل خان 1، گڑی دوپٹہ، مظفر آباد 7، کوٹلی، راولا کوٹ 6، بارکھان5، کوئٹہ3، لسبیلہ 2 ،مری5، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 3، کالام، استور، گوپس میں منفی 2 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، مردان، بنوں، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور فاٹا میں

چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ،سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جمعہ اور ہفتہ کے روز شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…