اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نامناسب ہے ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن حکومت نے ڈھول بجایا ، پانامہ کیس سے متعلق قوم کی نظر میں سپریم کورٹ پر ہیں ، قوم نے عدالت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو 2017میں ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔ گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ
پیپلزپارٹی چاہتی ہے اب پاکستان میں آراو الیکشن نہ ہو، بیلٹ پیپراوربازار سے نہیں پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپیں ، بیلٹ پیپر الیکشن کمیشن کی مہروالے ہوں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے بیلٹ پیپرز کی بوریاں بھی مل جاتی ہیں ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن حکومت نے ڈھول بجایا ، عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نا مناسب ہے ۔ پانامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا ۔