اسلام آباد(آئی این پی)انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن نے ایٹمی بجلی گھر کے پاور یونٹ کے ٹو اور تھری کے سیف گارڈز کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی درخواست پر پاور یونٹس کی منظوری دیدی۔ آئی اے ای اے کی طرف سے ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ کے ٹو اور تھری کے سیف گارڈز کی منظوری دیدی۔ آئی اے ای اے کی طرف سے ایٹمی
بجلی گھر کے یونٹ کے ٹو اور تھری کے سیف گارڈز کی منظوری دیدی۔ ترجمان کے مطابق کے ٹو اور تھری پاور یونٹ چین سے برآمد کئے جا رہے ہیں۔ دونوں پاور یونٹس 1100 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول نیو کلیئر پاور پاکستان کی توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ پاکستان عالمی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کار بند ہے۔ پاور پلانٹس پاکستان کی توانائی ضروریات کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے