کراچی(این این آئی)ایران سے درآمد کی گئی بجلی کے ٹیرف میں 4روپے53 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے ، نیپرا نے درآمدی بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایران سے بجلی کی درآمد کے لیے معاہدے کی شق 4 میں تبدیلیکی گئی ہے ،نیپرا نے درآمدی بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ، درآمدی بجلی کی قیمتوں میں کمی گزشتہ پورے سال کے لیے ہو گی ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملے گا۔
ایران سے درآمد کی جانے والی 74 میگاواٹ بجلی کا ٹیرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں سے منسلک ہے ،معاہدہ کے فارمولے کے تحت فرنس آئل کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کیا گیا،درآمدی بجلی کے ٹیرف کے لیے فرنس آئل کی کم سے کم قیمت51 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ100ڈالر مقرر کی گئی ،گزشتہ سال فرنس آئل کی قیمتیں اوسط 51 ڈالر کی سطح پر رہیں ، فرنس آئل 51ڈالر فی بیرل پر بجلی کی قیمتس6سینٹ فی یونٹ مقرر کی گئی۔