ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی دور حکومت میں 52ہزار امریکیوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اجازت سے صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پی پی دور حکومت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ویزا سے متعلق سوال پر سینیٹ میں پیش کردہ دستاویزات میں ہوا ہے ۔ پی پی حکومت سے پہلے 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں ہوئے ۔ دستاویز کے مطابق سال 2008 سے 2011 کے دوران 52 ہزار 94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے جبکہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے ۔ 13 ہزار ویزے سی آئی اے ایجنٹس کو دئیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دئیے گئے بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…