جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں شرمناک بیان پر کس کس نے کپتان کو کھری کھری سنا دیں؟

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں بارے عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنمائوں کا شدید ردعمل ،عمران خان کے بیان کو بغض ،حسد اور نسل پرستانہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو گھٹیا الفاظ غیر ملکی

کھلاڑیوںکیلئے استعمال کئے ہیں ان سے پوری قوم کوان کی سوچ کا اندازہ ہو گیا ہوگا ۔ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن عمران خان کے بیان سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان کےبیان سے کسی طبقے کی دل آزاری افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو لیڈر ایسی زبان استعمال کرتا ہے تو 2018ءکے الیکشن میں لوگوں کو فیصلہ کرلینا چاہیے کہ کیا وہ ایسے لوگوں کو ووٹ دے کر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں لے کر آئیں گے جو کہ ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، اصل میں فائنل دہشت گردوں کو پرامن پاکستان کا جواب تھا ۔غیر ملکی کھلاڑیوں بارے عمران خان کے بیان پر صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےاپنا چھوٹا پن اور حسد چھپا ئے نہیں چھپ پا رہے ۔ انہیں پی ایس ایل کی کامیابی میں حصہ ڈالنا چاہیے تھا ۔ عمران خان کی گفتگو سے کسی کو نہیں خود عمران خان کو نقصان پہنچے گاجبکہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوںبارے کپتان کے بیان پر مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو نسل پرستانہ قرار دیاہے۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان پاکستان مخالفین جیسا ہے ۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ براہ راست دہشت گردوں کو

کڑاجواب ہےجبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ” نوازشریف کے بغض میں پاکستان کو کمزور کرنے والے پیچھے رہ گئے ، پاکستان آگے نکل گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…